امریکا میں اس وقت 33لاکھ مسلمان آباد ہیں جن کی تعداد 2050ءتک دوگنا ہو جائیگی۔ یہ بات امریکی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہی گئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران امریکا کی مجموعی آبادی 32کروڑ20لاکھ میں مسلمانوں کا تناسب تقریباً ایک فیصد رہا۔ امریکا میں قانونی طور پر آنے والے غیر ملکی تارکین
وطن میں اس وقت مسلمانوں کا تناسب 10فیصد ہے ۔
رپورٹ کے مطابق امریکا میں مسلمانوں کے مقابلے میں ہندؤں اور سکھوں کی مجموعی آبادی کم ہے جو 21لاکھ ہے تاہم یہودیوں کی آبادی زیادہ ہے جو 57لاکھ ہے۔ امریکی حکام کے مطابق 2007ءکے بعد سے امریکا میں مسلمانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور بعض شہروں میں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب ایک فیصد سے بھی بڑھ گیا ہے۔